آج کل پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور جب آپ پھل خریدنے جائیں اور وہ ذائقے میں زیادہ کھٹا یا بے ذائقہ نکل آئے پھر وہ پھل کھانے کا دل ہی نہیں کرتا۔
آج کل سردیوں کو موسم ہے اور کینو بازار میں انٹری دے چکے ہیں جنہیں شہریوں کی بڑی تعداد خرید کر کھاتی ہے۔ مگر اکثر افراد کینو خریدتے وقت چند عام سی غلطی کردیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ میٹھے کینو سے محروم ہوجاتے ہیں اور کھٹے کینو کھا کر گزارا کرنا پڑ جاتا ہے۔
آج ہم آپ کو فریش اور میٹھا کینو خریدنے کی چند ایسی کارآمد ٹپس بتانے جا رہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ ہمیشہ میٹھا کینو ہی گھر لائیں گے۔
ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ایسے نارنجی کا انتخاب کریں جو آپ کو سائز کے لحاظ سے بھاری محسوس ہو اور ان کی جلد مضبوط، باریک بناوٹ والی ہو۔
کینو کی جلد کا رنگ اس کے پکے ہونے اور ذائقے دار ہونے کا اشارہ نہیں۔ سبزی مائل رنگت والے کینو اتنے ہی لذیذ ہو سکتے ہیں جتنے روشن نارنجی ہوتے ہیں۔
نرم دھبوں والے یا اسپونجی محسوس کرنے والے کینو خریدنے سے پرہیز کریں۔
دیگر چیزوں کے ساتھ پھل کی خوشبو بھی اہمیت رکھتی ہے۔ اچھے کینو کی پہچان یہ ہے کہ دور سے دیکھتے ہی معلوم ہو جاتا ہے کہ ارے جناب یہ پھل تو بڑا تازہ ہے کیونکہ اس کی خوشبو بھی بہت اچھی لگ رہی ہے۔