فائنل جیتنے کے بعد میسی کی والدہ کا بیٹے سے گلے لگ کر رونے کی ویڈیو، فائنل جیتنے کے بعد فٹبالر میسی کو روایتی عرب لباس کس نے پہنایا؟

ہماری ویب  |  Dec 19, 2022

گزشتہ شب فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان کھیلا گیا جس کی جیت ارجنٹینا کے حق میں گئی۔ فرانس اور ارجنٹینا کا فائنل میچ اتنا طویل چلا کہ وہ سب کے لیے یادگار بن گیا۔

دنیا بھر سے شائقین فٹبال نے کل کا فائنل میچ دیکھا کیونکہ لیونل میسی اپنے کیرئیر کا آخری میچ کھیل رہے تھے اور اس آخری ورلڈ کپ کو یادگار بناتے ہوئے انہوں نے اپنا ادھورا خواب پورا کیا اور ٹرافی اپنے نام کی۔

میچ جیتے کے بعد لیونل میسی کی گراؤنڈ سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں اپنی والدہ کے ساتھ دیکھا گیا۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ لیونل میسی کا پورا خاندان فائنل میں انہیں دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچا۔

میچ جیتنے کے بعد وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیونل میسی گراؤنڈ میں جشن منا رہے ہوتے ہیں کہ اچانک ان کی والدہ پیچھے سے آتی ہیں اور میسی انہیں دیکھتے ہی گلے لگ جاتے ہیں۔

کافی دیر تک میسی اپنے والدہ کے گلے لگے رہتے ہیں اور وہ اپنے بیٹے کی کامیابی پر آبدیدہ ہوجاتی ہیں۔ یہ خوشی کا لمحہ کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا۔

وہیں ورلڈ کپ ٹرافی حوالے کیے جانے سے چند لمحے قبل قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے لیونل میسی کو روایتی عرب لباس پہنایا جو کہ مداحوں کی خاص توجہ کا مرکز بنا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More