فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 کا فاتح ارجنٹینا قرار پایا ہے، سنسنی خیز مقابلے نے جہاں دنیا بھر کے شائقین فٹبال کو حیران کیا وہیں فرانسیس صدر کا چہرا بھی توجہ طلب کر گیا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
اسلام مخالف نفرت انگیز تحریک کو ہوا دینے اور مسلمانوں کے خلاف اقدامات اٹھانے والے صدر میکرون گزشتہ رات فرانس کی شکست پر افسردہ ہو گئے۔
صدر میکرون شروعات ہی سے میچ کے دوران کافی پُر جوش اور خوش دکھائی دے رہے تھے، ان کے چہرے سے لگ رہا تھا کہ شاید آج فرانسیسی ٹیم کچھ کر دکھائے گی، فٹبالر مباپے نے خوب کوشش بھی کی۔
تاہم سامنے ارجنٹینا کے لیونل میسی تھے، جو کسی صورت ہار ماننے کو تیار نہیں تھے، اور پھر ہوا بھی کچھ یوں کہ مباپے کا مقابلہ میسی نے کچھ یوں کیا کہ فرانس کو ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست سے دوچار کر دیا۔
صدر میکرون بھی گراؤنڈ میں اتر گئے تھے اور اپنے کھلاڑی مباپے کو تسلی دیتے دکھائی دیے، عالمی میڈیا نے بھی اس منظر کو خوب دکھایا، کسی نے صدر میکرون کے مباپے کو تسلی دینے کے انداز کو عجیب قرار دیا تو کوئی لکھتا ہے کہ فرانسیس صدر کو ان کے اپنے کھلاڑی مباپے نے چلتا کر دیا۔
تاہم اس سب میں ایسی کئی تصاویر وائرل ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کھلاڑیوں کو عجیب و غریب انداز سے تسلی دے رہے ہیں، جبکہ کچھ ذرائع تو یہ بھی بتا رہے ہیں کہ آنسو بھی جھلک ہی گئے تھے، مگر کنٹرول کر لیے۔