فیفا کی رنگا رنگ میچز سے بھری راتیں اور شامیں قطر میں اب اپنے انجام کو پہنچ رہی ہیں۔ جہاں پوری ریاست میں ایک سماں بندھا ہوا تھا وہیں اب اختتامی تقریب بھی دلچسپ ہونے والی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ارجنٹینا اور فرانس کے فائنل کے بعد یا پہلے اختتامی تقریب بھی منعقد ہو گی، جس میں دنیا بھر کی مشہور شخصیات بھی شرکت کریں گے۔
تاہم اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون، نورا فتیحی، گلوکارہ شکیرا، مشہور فیفا کے گانے حیا حیا کے گلوکار عائشہ اور ڈیویڈو بھی اس تقریب کا حصہ ہوں گے۔
کُل 63 میچز کے بعد یہ آخری میچ 18 دسمبر ہونے والا ہے، جو کہ قطر کے Lusail Iconic Stadium میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون فیفا ورلڈ کپ 2022 کی اختتامی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی کے طور پر نظر آ سکتی ہیں۔ عین ممکن ہے کہ وہ اس تقریب کے لیے وہی ہار پہنیں جس پر دعا درج ہے، فی امان اللہ۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی گزشتہ دنوں مشہور روسی باکسر خبیب سے ملاقات ہوئی تھی۔
جس کے بعد یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ خبیب اور ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی اختتامی تقریب کا حصہ ہوں گے، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔