سسرالیوں کو، گھر والوں کو سب کو بلا لیا ۔۔ فائنل سے پہلے میسی کا بڑا خاندان وائرل کیوں ہو گیا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Dec 18, 2022

فیفا ورلڈ کپ 2022 جہاں اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، وہیں چند ایسی دلچسپ تصاویر بھی سامنے آ رہی ہیں جو کہ سب کو حیران کر رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

کروشیا سے فتح کے بعد ارجنٹینا نے فائنل میں جگہ بنالی تھی، جس کی خوشی کھلاڑی مختلف انداز سے منا رہے تھے۔

ایسے میں عالمی فٹبال کھلاڑی میسی بھی سب کی توجہ حاصل کر گئے تھے، جن کی بڑی فیملی سے سب کو حیران کیا۔

سوشل میڈیا پر میسی اور ان کی فیملی سے ایک تصویر کافی وائرل ہے جس میں کھلاڑی، اہلیہ اور ان کے بچوں کو تو دیکھا جا سکتا ہے تاہم ساتھ ہی میسی کا بڑا خاندان بھی موجود ہے۔

InsideSport نامی ویب سائٹ کی جانب سے آرٹیکل میں لکھنا تھا کہ چونکہ یہ لیونل میسی کا آخری ورلڈ کپ ہے، یہی وجہ ہے کہ فائنل سے پہلے میسی اپنے فیملی کے ہمراہ قیمتی وقت گزار رہے ہیں۔

قطر میں ہونے والے فائنل سے پہلے میسی کی فیملی بھی فائنل دیکھنے پہنچ گئی تھی، میسی کی اتنی بڑی فیملی دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ گئے تھے۔

جبکہ پاکستانی مداح تو ان کے جوائنٹ فیملی اور خاندان کو دیکھ کر حیران تو تھے ہی ساتھ ہی تفریح بھی کرتے دکھائی دیے۔ یوں معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے میسی نے سسرالیوں اور گھر والوں دونوں کو مدعو کیا ہے تاکہ کوئی ناراض نہ ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More