اسلام کی طرف آئیں.. مراکش کے فٹ بالرز نے 50 ہزار افراد کو اسلام کی دعوت دے دی! ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Dec 17, 2022

مراکش ورلڈ کپ تو نہ جیت سکا البتہ دنیا بھر میں اپنی عمدہ کارکردگی سے فٹ بال مداحوں کے دل جیتنے میں ضرور کامیاب ہوا۔ اس کے ساتھ ہی جیت ہو یا ہار اللہ کے حضور سجدہ شکر ادا کرنے والی ادا دنیا بھر کے مسلمانوں کا سر بھی فخر سے اونچا کر گئی۔ اس وقت ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مراکش کے فٹ بالرز دنیا بھر کے افراد کو اسلام میں آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انسٹاگرام لائیو میں مراکشی فٹبالرز زکریا ابوخل اور عبدالحمید صابری لائیو سیشن کے دوران تمام لوگوں کو اسلام کی دعوت دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’ہمارے ساتھ شامل ہوجاؤ، اسلام میں شامل ہوجاؤ، آؤ امن اور خیر کی طرف آؤ"

مراکش کے پاس ابھی بھی موقع ہے

واضح رہے کہ سیمی فائنل ہار کر ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد مراکش کے پاس ابھی بھی کانسی کا تمغہ جیتنے کا موقع ہے۔ یہ ویڈیو اسپین کو ہرانے کے بعد بنائی گئی جس میں مراکش کے فٹ بالرز ہوٹل واپسی کے بعد کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے اور لوگوں کو اسلامی کی دعوت دیتے دکھائی دیے۔

کھلاڑیوں نے شہادت کی انگلی اٹھا کر کیا کہا؟

فٹ بالرز زکریا ابوخل اور عبدالحمید صابری نے اپنی شہادت کی انگلیاں اٹھائیں اور ساتھ کیپشن دیا کہ ’غیرمسلم ہمارا ساتھ دیں۔‘

50 ہزار افراد کو اسلام کی دعوت

اس لائیو سیشن کو دنیا بھر سے 50 ہزار افراد دیکھ رہے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر سے خوب سراہا گیا۔ ہفتے کے دن مراکش اور کروشیا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More