جیت کر تو ہر کوئی اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہے لیکن شکرگزاری کی انتہا تو یہ ہے کہ ہار کر بھی سجدہ کیا جائے جیسا کہ گزشتہ شب مراکش، فرانس سے سیمی فائنل میں تاریخی شکست سے دوچار ہو کر بھی میدان میں سجدہ ریز ہوگئی اور دنیا بھر میں کروڑوں مداحوں کے دل جیت لئے۔ ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مراکش کی ٹیم نے فیفا سے باہر آنے کے بعد پہلے گراؤنڈ میں موجود اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اس کے بعد پوری ٹیم سجدہ ریز ہوگئی۔ اس سے پہلے مراکش کی ٹیم میچ جیتنے پر خدا کے حضور سجدہ کرتی تھی مگر اس بار ٹیم نے ہارنے کے باوجود روایت برقرار رکھی۔
فرانس نے کتنے گول کیے؟
واضع رہے گزشتہ شب فیفا ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل مراکش اور فرانس کے درمیان کھیلا گیا جس میں فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دی ہے۔ فرانس کی ٹیم کی جانب سے پہلا گول تھیو ہرنانڈس نے میچ کے پانچویں منٹ میں کیا، جبکہ دوسرا گول رینڈل کولوموآنی نے 79 ویں منٹ میں کیا اور مراکش بہت کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کرسکی۔
مداح رو پڑے
میچ کے بعد لاکھوں کی تعداد میں شائقین رو پڑے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے مراکش کی ہار پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اب فائنل میں فرانس جیتے یا ارجینٹینا لیکن ورلڈ کپ مراکش کے نام ہی رہے گا۔ ورلڈ کپ فائنل ارجینٹینا اور فرانس کے درمیان 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔