10 سال پہلے بچے کے ساتھ کھنچوائی گئی تصویر وائرل ہونے لگی ۔۔ میسی کے ساتھ تصویر میں موجود یہ بچہ کون ہے؟

ہماری ویب  |  Dec 14, 2022

مشہور شخصیات کے ساتھ تصاویر کھنچوانا بہت پرانا اور عام شوق ہوتا ہے لیکن آگے جا کر یہ تصاویر اتنی یادگار بن جائیں گی کہ آپ ساتھ بیٹھ کر اسی مشہور شخصیت کے ساتھ اس تصویر پر ہنسیں گے ایسا بہت ہی کم لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ البتہ مشہور فٹ بالر میسی اور ان کے ننھے مداح کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا۔

میسی کے ساتھ مداح کے طور پر موجود یہ بچہ جولین الواریز ہے جنھوں نے 12 برس کی عمر میں لیونل میسی کے ساتھ تصویر کھنچوائی اور 10 سال بعد قطر کے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی جانب سے میسی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

بچپن کی اس یادگار تصاویر میں جولین کے ساتھ ان کے چند دوست بھی موجود ہیں۔ جولین کا خواب تھا کہ بڑے ہو کر وہ بھی اپنے ملک کی نمائندگی کریں اور میسی کی طرح ملک کا نام روشن کریں۔ جولین نے ٹیم کے ساتھ مل کر کروشیا کے خلاف 3 گول کیے۔

جولین کی شاندار کارکردگی پر میسی بھی خوش ہوگئے اور انھوں نے ساتھی کی حیثیت سے جولین کو سب سے پہلے گول کرنے پر مبارکباد دی۔ جولین اور میسی ایک دن ساتھ کھیلیں گے یہ 10 سال پہلے کوئی کہہ نہیں سکتا تھا۔ سوشل میڈیا پر جولین کی میسی کے ساتھ کھنچوائی گئی تصویر اب تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More