نوجوان نے سائیکل سے جہاز اڑا لیا ۔۔ جب نوجوان نے سائیکل سے جہاز اُڑانے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟ دلچسپ ویڈیو

ہماری ویب  |  Dec 13, 2022

سائیکل چلانا صحت کیلئے بہت مفید سمجھا جاتا ہے اور سائیکل چلانے والے اکثر چاک و چوبند دکھائی دیتے ہیں لیکن کچھ لوگ سائیکل کے ساتھ نت نئے تجربات بھی کرتے رہتے ہیں، ایک ایسا نوجوان بھی ہے جس نے اپنی سائیکل سے جہاز اڑا کر سائیکل کا ایک نیا استعمال بھی لوگوں کو بتادیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان ہوائی جہاز کے اندر بیٹھ کر سائیکل چلا نے کے ساتھ جہاز اڑا رہا ہے۔ ہوائی جہاز کے باکس کے اندر نوجوان موجود ہے اور جیسے ہی وہ پرواز کرتا ہے تو قریب موجود عملہ اس کے ساتھ دوڑنے لگ جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب نوجوان رفتار بڑھاتا ہے تو وہ سائیکل اور جہاز کے ساتھ ٹیک آف کرلیتا ہے اورزمین سے ٹکرانے سے کچھ دیر قبل تک ہوا میں ہی رہتا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کے دور میں جب پیٹرول اور دیگر ایندھن ترک کرکے دنیا ہائبرڈ ٹیکنالوجی کی طرف مائل ہورہی ہے ایسے میں سائیکل جہاز ایک بہترین کاوش ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس منفرد ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More