مشہور فٹبالر دنیا بھر کی توجہ تو حاصل کر ہی لیتے ہیں، لیکن ان کی محنت اور تکلیف کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور فٹبالر نیمار جونئیر سے متعلق بتائیں گے۔
برازیل کے شہر ساؤ پولو میں 1992 کو پیدا ہونے والے نیمار جونئیر ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوئے جہاں صلاحیتیں تو بہت موجود تھیں تاہم غربت نے انہیں مجبور کر دیا تھا۔
نیمار جونئیر کے والد کا نام نیمار سینئیر ہے، جو کہ خود بھی فٹبالر تھے اور اس وقت بیٹے کے کوچ اور راہ راست کے طور پر ان کی مدد کر رہے ہیں۔
اگرچہ والدین میں 2016 میں ہی طلاق ہو گئی تھی تاہم بیٹے کو سپورٹ کرنے کے لیے دونوں آج بھی ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔
نیمار جونئیر کے والدین اور خوف فٹبالر اپنے بچپن میں ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوئے تھے، جس نے والد کو توڑ دیا تھا، کیونکہ حادثے کے بعد والد کی زبان پر بیٹے کا نام تھا، والد کی ایک ہی فریاد تھی کہ بیٹے کو کچھ نہ ہو، اس کے بدلے میری جان چلی جائے۔
تاہم خوش قسمتی سے تینوں اس حادثے میں بچ گئے تھے، جس کے بعد نیمار جونئیر کو والد نے خوب سپورٹ کیا، بیٹے کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے والد نے بیٹے کو فٹبالر بننے میں خوب مدد کی۔
نیمار جونئیر اپنی اکلوتی بہن رافیلا سے بے حد پیار کرتے ہیں، جبکہ نیمار کے والد فٹبال کی دنیا میں عظیم کھلاڑی ثابت ہوتے مگر ان کے حادثے کے بعد کمر کے نچلے حصے کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کے بعد وہ دوبارہ فٹبال نہ کھیل سکے۔
بے روزگاری کی حالت میں والد کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ بجلی کے بل دے سکیں، اور پھر انہیں مجبورا اپنے دادا کے گھر آنا پڑا جہاں نیمار، ان کی بہن، والدہ اور والد ایک ہی کمرے میں رہا کرتے تھے۔
لیکن اب نیمار ایک باصلاحیت اور مقبول ترین کھلاڑی کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، جو اس سال فیفا ورلڈ کپ 2022 میں برازیل کے لیے کھیل رہے تھے، تاہم ورلڈ کپ میں آگے جگہ نہ بنا سکے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہےکہ والدہ کی طلاق کے بعد نیمار نے والدہ کو دوسری شادی پر بھی کوئی اعتراض نہیں کیا تھا، یہی وجہ ہے کہ برازیلین معاشرے کے مطابق ان کی والدہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔ تاہم ان کی والدہ اور ان کے دوست میں شادی ہونے سے پہلے ہی علیحدگی ہو گئی۔
اس سب پر کھلاڑی کو کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ وہ اپنی والدہ کے لیے خوش دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم قطر فیفا ورلڈ کپ میں شکست کے بعد نیمار شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔