مہمانوں کو بہت عزت دیتے ہیں اور ۔۔ پاکستان کی مہمان نوازی میں اور کیا چیز انگلش باؤلر مارک ووڈ کو بھا گئی؟

ہماری ویب  |  Dec 12, 2022

ٹیسٹ سیریز کیلئے آنے والی انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مہمان نوازی پر پاکستانی عوام کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے، باؤلر مارک ووڈ نے دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کا پیغام دیدیا۔

انگلش ٹیم کے فاسٹ باؤلر مارک ووڈ نے پاکستان میں مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بہت اچھا ملک ہے، یہاں ہر چیز کا خیال رکھا جاتا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے پاکستان میں کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کراؤڈ بہت ہی اچھا ہے، مہمان ٹیم کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ انگلینڈ سے آئے شائقین بھی بہت انجوائے کر رہے ہیں، امید ہے پاکستان میں اور بھی ٹیمیں آئیں گی۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو 26 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔

انگلش ٹیم نے 22 سال بعد پاکستان کے خلاف پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔انگلش کرکٹ ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More