کوئی ماں کے گلے لگ گیا تو کوئی ماں کے ساتھ ڈانس کرنے لگا۔۔ مراکش کی ٹیم میچ کی جیت پر کیسے خوشیاں منا رہی ہے؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Dec 10, 2022

پرتگال کے خلاف تاریخی فتح اور پہلی بار فیفا ورلڈکپ کے فائنل پر پہنچنے کی خوشی میں پر مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ میں ہی اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لائے۔ جیت کی خوشی سے سرشار اسٹار فٹبالر اشرف حکیمی اسٹیڈیم میں موجود والدہ کے پاس جا پہنچے اور گلا لگا کر مبارکباد دی۔ اور ان سے پیار لیا۔

جبکہ ایک اور کھلاڑی صوفیانے بوفال گراؤنڈ میں والدہ کے ساتھ خوشی سے رقص کرنے لگے۔ دیکھتے ہی دیکھتے ماں بیٹے کی خوبصورت ویڈیو وائرل ہوگئی۔ آپ بھی دیکھیں

واضح رہے کہ مراکش نے پہلی بار سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے تاریخی شکست دی ہے۔ اس طرح مراکش فیفا سیمی فائنل میں جانے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More