فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں مراکش کی پرتگال کو تاریخی۔ شکست مراکش فٹبال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والا پہلا عرب ملک بن گیا۔ پرتگال کے مشہور فٹبالر رونالڈو روتے ہوئے اسٹیڈیم سے باہر چلے گئے۔ ویڈیو دیکھیے
واضح رہے کہ مراکش نے پہلی بار سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے تاریخی شکست دی ہے۔ اس طرح مراکش فیفا سیمی فائنل میں جانے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔
گول کس نے کیا؟
فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال سے پہلے برازیل بھی سیمی فائنل سے باہر ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ یہ میچ قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ہے جس کا پہلا گول مراکش کے یوسف النصری نے کیا اور اس کے بعد مراکش کی ٹیم پرتگالی ٹیم کی جانب سے کیے گئے حملوں کا دفاع کرتی رہی اور بالآخر جیت گئی۔ سوشل میڈیا خبروں کے مطابق مراکش کی ٹیم جیتتے ہی خدا کے حضور سجدہ ریز ہوگئی۔