اندھے گھوڑے نے مشکل ترین کرتب جیت لیا ۔۔ نابینا ہونے کے باوجود اس گھوڑے نے تیز دوڑنا کیسے شروع کیا اور اس کا نام کیا رکھا ہے؟ دلچسپ کہانی

ہماری ویب  |  Dec 10, 2022

امریکا میں آنکھوں سے محروم گھوڑے نے تین ریکارڈ قائم کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا۔

اینڈو نامی نابینا گھوڑے نے بلند ترین جست، فری جمپ اور ایک قطار میں نصب پانچ ڈنڈوں سے دائیں اور بائیں گزرنے جیسے مشکل مراحل کو بہت آسانی سے طے کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

اس گھوڑے کی مالکن مورگن ویگنر نے گھوڑے کو اس وقت منتخب کیا جب اسکی آنکھیں خراب ہو رہی تھیں یہاں تک کہ آنکھوں کو نکال باہر کرنا پڑا تھا لیکن مورگن ویگنر کی کوشش سے گھوڑے نے آہستہ آہستہ اعتماد بحال کرنا شروع کیا۔

گھوڑا شروع میں آگے بڑھنے میں کچھ خوفزدہ تھا لیکن اس کی مالکن نے ساتھ لے کر چلنا شروع کیا اور اعتماد بحال ہونے کے بعد گھوڑے کو رکاوٹیں عبور کروانے کی تربیت دی۔

مورگن ویگنر اس کی مشق اور کرتب کی باریکیوں پر محنت کرتی رہیں اور گھوڑے کو جست لگانے اور رکاوٹیں عبور کرنے کی تربیت دیتی رہیں جس کی وجہ سے اینڈو رکاوٹوں سے مانوس ہوگیا۔

اینڈو نے 5 فٹ اور 73 انچ کی چھلانگ لگاکر کسی بھی نابینا گھوڑے کی سب سے لمبی جست کا ریکارڈ بنایا، 60 سکینڈز یعینی ایک منٹ میں 39 جمپس لگاکر الگ ریکارڈ درج کروایا جبکہ مکمل اندھے پن کے باوجود پانچ ڈنڈوں کی رکاوٹوں کو دائیں اور بائیں دوڑتے ہوئے عبور کیا۔

اینڈو کے ان شاندار کارناموں کو عالمی ریکارڈز کی شہرت یافتہ کتاب گنیز بک میں شامل کرکے اینڈو کو 3 سرٹیفکیٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More