اپنی اہلیہ کو ذلیل کر دیتے ہیں ۔۔ بھارتی کھلاڑی اور پاکستانی کھلاڑی میں وہ فرق، جس نے بھارتیوں کو بھی شرمندہ کر دیا، دیکھیے

ہماری ویب  |  Dec 10, 2022

کئی ایسے کھلاڑی سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں جو کہ دنیا میں کافی مقبول ہوتے ہیں، تاہم ان کی نجی زندگی سے متعلق بھی کئی ایسے لمحات ہیں، جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی کھلاڑیوں کے بارے میں بتائیں گے۔

یووراج سنگھ:

مشہور بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ کا شمار اُن چند کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، جو کہ سب کی توجہ تو حاصل کر ہی لیتے ہیں تاہم اپنے دلچسپ انداز سے بھی کافی وائرل ہو جاتے ہیں۔

تاہم ان کی اہلیہ سے ان کے رویے کو دیکھ کر بھی میڈیا پر کافی چرچہ ہوا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یووراج اپنی اہلیہ کو کافی حد تک سنجیدہ نہیں لیتے ہیں۔

پریس کانفرنس ہو یا پھر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو، یووراج مختلف قسم کے تاثرات چہرے پر لے آتے ہیں، جب کبھی ان کی اہلیہ ہزیل بات چیت کر رہی ہوتی ہیں۔ کھلاڑی اہلیہ کی باتوں کا مزاق اڑاتے بھی دکھائی دیتے ہیں، جس کا اہلیہ ہزیل منہ توڑ جواب دیتی ہیں۔

دھونی:

مشہور سابق بھارتی کپتان دھونی بھی سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتے ہیں تاہم دھونی کی طرف ایسی بھی ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

دھونی اپنی اہلیہ سے تو بے حد پیار کرتے ہیں لیکن چند ایسے لمحات بھی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتے ہیں۔ ان کی اہلیہ ساکشی ایک موقع پر سیٹ پر موجود تھیں اور ڈائیلوگ یاد نہیں کر پا رہی تھیں۔

جس پر دھونی نے پیپر چھینتے ہوئے کہا تم دیکھ کر نہیں پڑھ پا رہی ہو تو کیسے کہو گی؟ جب کبھی اہلیہ سوشل میڈیا پر لائیو آتی ہیں تو شوہر اسی دوران لقمہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ فالوورز بڑھانے کے لیے لائیو آئی ہے۔

ویرات کوہلی:

بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اگرچہ سوشل میڈیا پر وائرل رہتے ہیں تاہم ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

تاہم جب کبھی میڈیا کے سامنے آتے ہیں تو آپس میں دنوں کی بات چیت اور سنجیدگی کو سوشل میڈیا صارفین بھی خوف جج کرتے ہیں۔

ایک موقع پر ہونے والی غلط فہمی پر دونوں کو سمجھ ہی نہیں آیا تھا کہ کرنا کیا ہے تاہما ن کی مینیجر نے دونوں کو سمجھا بجھا کر شرمندگی سے بچایا۔

شعیب ملک:

دوسری جانب شعیب ملک ہیں، جو جب کبھی اہلیہ ثانیہ کے ساتھ ٹی وی شوز میں آئے، اہلیہ کے ساتھ دلچسپ گفتگو اور کھٹی میٹھی گفتگو کرتے دکھائی دیے۔

دونوں کے درمیان موجود پیار اور محبت بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتا تھا، ایک موقع پر گھر میں شعیب موجود تھے، جب ثانیہ نے اچانک انہیں جوتے تحفے دیے تھے، جسے دیکھ کر شعیب خوش ہو گئے تھے۔

شاہد آفریدی:

سابق پاکستانی کھلاڑی اور بوم بوم آفریدی کے نام سے مشہور شاہد آفریدی بھی اپنی فیملی کو ہر مقام پر سپورٹ کرنے سے لے کر دفاع کرنے تک سب کے دل موہ لیتے ہیں۔

ان کا بیٹیوں کے لیے فکر کرنا ہو یا پھر اہلیہ سے محبت کا اظہار ہو، یہاں تک کہ والدین کے بچھڑنے کا غم، شاہد آفریدی نے ہر موقع پر سب کی توجہ ضرور حاصل کر لی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More