بھارت نے پاکستان دشمنی میں اخلاقیات کی تمام حدیں پارکردیں، پاکستانی کرکٹرز کے نماز پڑھنے پر اعتراض اٹھانے والے بھارتی میڈیا نے جادو منتر کے ذریعے پاکستان کو ہرانے کیلئے ہندو پنڈتوں کو بلالیا۔
فائنل میں پاکستان کو شکست دینے کے خواب دیکھنے والے بھارت کو سیمی فائنل میں عبرتناک شکست سے پہلے بھارتی میڈیا پاکستان کے ساتھ فائنل میں ٹاکرے کیلئے بڑی بڑی ڈینگیں مارنے میں مصروف تھا۔
پاکستان دشمنی میں پاگل بھارتی اینکرز نے پاکستانی کھلاڑیوں کے میدان میں نماز پڑھنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے پاکستان پر مذہبی انتہاپسندی کے الزامات بھی لگائے اور دو قومی نظریئے کا مذاق بھی بنایا۔
سیمی فائنل میں انگلینڈ کو ہرانے کا خواب دیکھنے والے بھارتی میڈیا نے فائنل کیلئے تیاری پوری کرلی تھی اور پاکستان کو ہرانے کیلئے ہندو پنڈتوں کو جنتر منتر، کنڈلیاں اور ایسے شرمناک کاموں کیلئے بلالیا تھا اور ان پنڈتوں نے اپنے جادو منتر کے ذریعے پاکستان کو ہرانے کی تیاری کرلی تھی۔
قسمت کی کرنی کہ بھارت کو سیمی فائنل میں انگلینڈ نے شرمناک طریقے سے ہرایا اور فائنل کی دوڑ سے نکال دیا لیکن بھارتی میڈیا اپنی شرمناک حرکتوں سے باز نہ آیا اور دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے کھیل میں بھی سازش اور جادو منتر کے استعمال سے پاکستان کو ہرانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی نماز پر اعتراض کرنے والے بھارتی میڈیا کو کوئی بھی دعویٰ کرنے سے پہلے ایک بار اپنے گریبان میں ضرور جھانک لینا چاہیے۔