قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کچھ اچھا کھیل پیش نہ کر سکے جس کی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی جاتی تھی پر آج کے کھیل نے سب داغ دھو دیے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار 50 رنز اسکور کیے اور محمد رضوان کے ساتھ مل کر ایک 100 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔
لیکن اب ان کے کھیل کے بعد ایک مینٹور میتھیو ہیڈن کی پریس کانفرنس کے الفاظ وائرل ہو رہے ہیں جس میں وہ صاف کہتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں کہ آپ کو آج کے میچ میں بابر اعظم کی جانب سے کچھ بہترین سرپرائز ملے گا اور یہ ایسا سرپرائز ہوگا جو آج سے پہلے آپ نے کبھی دنیا میں کہیں نہیں دیکھا ہوگا۔
یوں مینٹور میتھیو ہیڈن کی بابر کے حوالے سے پیشن گوئی سچ ثابت ہوئی مگر اب سنسی خیز مقابلے کے بعد ان کی جانب سے پریش کانفرنس میں کیا گیا ہے کہ تنقید کرنے والے انجوائے کریں کیونکہ ٹیم اب فائنل میں پہنچ چکی ہے۔
اور تو اور مجھ پر ہونے والی تنقید ٹیم پر ہوتی ہے کیونکہ سمجھ لیں جب تنقید کپتان پر ہوتی ہے تو اس کا مطلب پوری ٹیم ہوتا ہے۔
اور فائنل میں جوبھی ٹیم ہوئی اپنا 100 فیصد دیں گے تاکہ جیت سکیں بہرحال ورلڈکپ کا آغاز اچھا نہیں رہا، کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے رہتے ہیں، یقین تھا کہ کم بیک کروں گا، ٹیم منیجمنٹ کا شکریہ کہ مجھ پر یقین برقرار رکھا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے اس میچ میں اپنے نام ایک بڑااعاز کر لیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بابر اعظم اور رضوان کی جوڑی نے 9 ویں مرتبہ سنچری کی شراکت بنائی ہے۔