پاکستان سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار پارٹنر شپ نے پاکستان کی جیت کی طرف بڑھایا۔
پاکستانی بالر شاداب اور شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن کو تباہ کر کے رکھ دیا تھا، پہلے ہی اوور میں شاہین کی وکٹ نے نیوزی لینڈ پر دباؤ بڑھایا۔
تاہم بابر نصف سنچری بنا کر آؤٹ ہے جس کے بعد محمد رضوان اور حارث نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو لڑکھڑانے سے بچایا۔
لیکن محمد رضوان بھی 57 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جس کے حارث نے میچ جیتنے میں مدد کی اور اس طرح پاکستان سے نیوزی لینڈ کو پچھاڑ دیا۔