اپنی شرٹ کیوں سونگھی تھی؟ ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑی مزاق بن گیا، دیکھیے

ہماری ویب  |  Nov 08, 2022

بھارتی ٹیم کچھ ایسی حرکتیں کر ہی جاتی ہے جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لے۔

ایسا ہی کچھ زمبابوے کے خلاف میچ کے دن ہوا ہے جس نے سب کو بھارتی ٹیم کا مزاق اڑانے کا موقع دے دیا۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ روایتی طور پر جب کپتان روہت شرما میزبان کو انٹرویو دے رہے تھے تو میدان میں عقب میں بھارتی بالر اشون بھی موجود تھے۔

اشون کو عقب میں کچھ ایسی حرکتیں کرتے دیکھا گیا جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔ دراصل اشون کے ہاتھوں میں دو جرسیاں تھیں، جن میں سے ایک اشون کی تھی۔

اب یہ اندازہ لگانا مشکل تھا کہ اشون کی جرسی کون سی ہے۔ اپنی جرسی پچاننے کا اشون نے وہ طریقہ نکالا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

اشون نے دونوں جرسیوں کو پہلے محسوس کیا اور پھر اس کے بعد انہیں سونگنا شروع کر دیا، پسینے میں لت پت جرسیوں کو سونگ کر اشون نے اندازہ لگایا کہ کون سی جرسی ان کی ہے، عین ممکن ہے کہ جرسی پر لگے پر پرفیوم سے انہوں نے شناخت کی ہو، تاہم یہ انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More