سڈنی: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو دیکھنے کی خواہش ہے۔
شین واٹسن کا کہنا ہے کہ میں سپر 12 میں پاکستان اور بھارت کا پہلا مقابلہ نہیں دیکھ سکا تھا لیکن ہر کوئی فائنل میں پاکستان اور بھارت کو دیکھنا چاہے گا۔
شین واٹسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں آزاد ہو کر کھیلے گی، کوئی بھی ان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی توقع نہیں کر رہا تھا، جب ان سے کسی کو توقع نہیں تھی تو اب وہ آزادی سے کھیلیں گے۔
روایتی حریف ہونے کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے ہمیشہ کانٹے دار ہوتے ہیں اور گزشتہ کچھ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو ہرایا تھا اورپاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں مدمقابل تھے لیکن آخری اوور میں امپائر کی طرف سے بھارت کے حق میں فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 2007 میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ہوا تھا جس میں قومی ٹیم نے فخرزمان کی شاندار سنچری کی وجہ سے سرفراز احمد کی قیادت میں ٹائٹل جیتا تھا۔