سیمی فائنل میں پہنچانے کے احسان کا بدلہ ۔۔ پاکستان نے نیدر لینڈز کو کونسا بڑا انعام دیدیا؟

ہماری ویب  |  Nov 07, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل تک پہنچانے میں مدد کرنے پر نیدر لینڈز کی ٹیم کو آئندہ ورلڈکپ کیلئے بڑے انعام سے نواز کر احسان کا بدلہ ہاتھ کے ہاتھ چکادیا۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو دو میچوں میں شکست کے بعد سیمی فائنل میں رسائی مشکل تھی لیکن نیدر لینڈز کی ٹیم نے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر پاکستان کا راستہ صاف کردیا۔

دوسری جانب پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرادیا یوں جنوبی افریقہ شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ، پاکستان کی جیت کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کی شکست کی بھی قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے ضروری تھی اور یہ کام نیدر لینڈز نے کردیا۔

پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو ہرا کر نیدر لینڈز کے احسان کا بدلہ یوں چکایا کہ اب نیدرلینڈز کو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ نہیں کھیلنا پڑے گا۔

نیدر لینڈز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کو ہرانے کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی ہے اور اس ایونٹ کی آٹھ بہترین ٹیموں کو اگلے ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ نہیں کھیلنا پڑے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More