یہ ٹیم کچھ بھی کر سکتی ہے کیونکہ ۔۔ سابق بھارتی کھلاڑی ہرشا بھوگلے کا بیان وائرل، دیکھیے

ہماری ویب  |  Nov 06, 2022

سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کے حوالے سے کئی سابق کھلاڑی اپنا تجزیہ پیش کر رہے ہیں۔

ایسے میں مشہور سابق بھارتی کھلاڑی ہرشا بھوگلے کے تجزیے سب کو حیران کر دیا ہے۔

سابق بھارتی کھلاڑی کا ویڈیو کلپ کافی وائرل ہے جس میں اسی حوالے سے بتا رہے ہیں۔

انٹرویو میں ہرشا بھوگلے نے بتایا کہ میرا نظریہ یہی کہتا ہے کہ ہر دفع آپ پاکستان کو فیورٹ قرار دیتے ہو، لیکن وہ آپ کی امیدوں پر پورا نہیں اترتا۔

پھر بعد میں آپ پاکستانی ٹیم کو کہتے ہو کہ اب یہ ٹیم کچھ نہیں کر سکتی ہے، تم آؤٹ ہو گئے ہو، تم کھیل سے باہر ہو، اس کے بعد پاکستانی ٹیم دوبارہ کم بیک کرتی ہے اور حیران کر دینے والی کارکردگی دکھاتی ہے۔

اس کے بعد پاکستانی ٹیم آپ کو خوف میں بھی مبتلا کر دیتی ہے۔ دراصل ہرشا بھوگلے بتانا چاہ رہے تھے کہ پاکستانی ٹیم پریشر میں کافی اچھا کھیل سکتی ہے۔

ان کا یہ ویڈیو کلپ کافی وائرل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More