جونی لیور نے بھی مشورہ دے دیا ۔۔ بنگلادیش سے جیتنے کے بعد دلچسپ میمز وائرل

ہماری ویب  |  Nov 06, 2022

پاکستانی ٹیم قوم کو خوش کرے نہ کرے مگر مریض ضرور بنا دیتی ہے۔

آج پاکستان اور بنگلادیش کے میچ کے بعد ٹیم کی جیت کی خوشی میں دلچسپ میمز وائرل ہوئیں۔

اس میم میں پاکستانی ٹیم کی حالت کو بھارتی فلم کے اداکار جونی لیور بیان کر رہے ہیں۔جونی لیور کو پاکستان سے تشبیہہ دی گئی ہے جو کہ باقی ٹیموں کو لے کر چل رہا ہے۔

یہ ویڈیو اگرچہ خلیجی ٹی وی ڈرامے کا کلپ ہے، مگر اداکار گاڑی میں جس طرح محفل میں داخل ہوا، اس نے سب کو حیران کر دیا، بالکل ایسے ہی پاکستانی ٹیم نے بھی سب کو حیران کر دیا۔

یہ تصویر اس لیے بھی کافی دلچسپ ہے کیونکہ بھارتی ٹیم کی شرٹ پہنے یہ جوان سوائے پاکستان کا مزاق اڑانے کے اور کچھ نہیں کر سکتے، اور ایسا نہیں کہ انہیں پچھتاوا ہو، کیونکہ ہر بار میچ سے پہلے بونگیاں مارتے ہیں اور ذلیل بھی ہو جاتے ہیں۔

جبکہ اس میم میں بھارتی ٹیم کے چہروں کو دکھایا گیا ہے جو کہ جان بوجھ کر جنوبی افریقہ سے ہار گئے جبکہ آج نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر بھارت کے منہ پر طمانچہ مار دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More