ہم کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔۔ پاکستانی ٹیم میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی، مداح خوش

ہماری ویب  |  Nov 06, 2022

پاکستانی ٹیم نے 5 وکٹوں سے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔ اب اگر مگر کی صورتحال ختم ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم کو سرپرائز دینے کی عادت ہوچکی ہے یہ ماننا ہے پاکستانی مداحوں کا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی، بنگال ٹائیگرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ 128 رنز کے تعقب میں پاکستانی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر میچ جیت لیا۔

بنگلا دیشی بولر نسیم احمد نے 11 ویں اوور میں بابر اعظم کو 25 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔ شاہین شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان نے 2 ، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More