یہ پیٹ ہے یا پیزا ہے۔ یہ الفاظ ہیں ملک کے مشہور سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کے جو انہوں نے ایک اپنے مداح بچے سے دوستانہ گفتگو کی جو سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئی۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک تقریب کے دوران شاہد آفریدی کی ملاقات ایک موٹے بچے سے ہوئی جو ان کا سب سے بڑا فین ہے۔
مگر جب وہ اپنی ٹی شرٹ اتار کر لالہ کے پاس دستخط کروانے آیا تو انہوں نے کہا کہ تمہیں بیٹا کرکٹ کھیلنی ہے یا ریسلنگ، اگر کرکٹ کھیلنی ہے تو اس کو کم کرو۔ اور مجھے تو لگتا ہے کہ اس پیٹ میں پیزا، برگر اور بہت کچھ ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس ویڈیو میں مذاحیہ لمحہ تو تب آیا جب لالہ نے اس بچے کے پہلے پیٹ پر دستخط کیے اور پھر شرٹ پر۔
اس کے بعد پیچھے سے کسی خاتون کے کہنے کی آواز آئی اب آفریدی نے دستخط کر دیے ہیں تو کتنے مہینوں تک نہیں نہاؤ گے، تو آفریدی کہتے ہیں کہ نہیں نہیں بیٹا ضرور نہاؤ۔
یاد رہے کہ اس وقت یہ ویڈیو خوب مقبول ہو رہی ہے اور اس کی مقبولیت کا ثبوت ہی یہی ہے کہ اب تک اسے 131 ہزار لوگ اسے دیکھ چکے ہیں اور 5 ہزار لوگ اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔