پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ہونے والا میچ بھی دلچسپ صورتحال سے دوچار ہو گیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے جبکہ اس کے جواب میں شروع کے 9 اوورز میں ساؤتھ افریقی ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 69 رنز ہی بنا پائی تھی۔
تاہم بارش نے صورتحال کو تبدیل کر دیا جس کے بعد ڈک لوئس قانون کے تحت اگر بارش ہوتی ہے تو رنز اور اوورز پر اثر پڑتا ہے۔
یہی کچھ اس میچ میں بھی ہوا ہے، اگر بارش جاری رہی تو اسی قانون کے تحت پاکستان 16 رنز سے اس میچ کا فاتح قرار دے دیا جائے گا۔