ابھی تو میں جوان ہوں ۔۔ چاچا افتخار کا چھکا وائرل کیوں ہو رہا ہے؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Nov 03, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کا سفر جاری رکھنے کیلئے پوری جان لگادی، قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہاڑ جیسا ہدف رکھ دیا، افتخار احمد نے ایک بار پھر نصف سنچری بناکر ٹیم کو بھرپور سہارا دیا۔

اپنی عمر کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے افتخار احمد نے محمد رضوان، بابر اعظم، محمد حارث اور شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو ایک اچھا ٹارگٹ سیٹ کرنے میں بھرپور مدد کی اور ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں دوسری نصف سنچری بنائی۔

افتخار احمد نے بھارت کیخلاف میچ میں بھی نصف سنچری بنائی تھی جبکہ آج سڈنی کے گراؤنڈ میں افتخار احمد نے ناصرف 33 گیندوں پر نصف سنچری بنائی بلکہ اپنی اننگ کے دوران دو چھکے اور 3 چوکے بھی لگائے اور سب سے اہم بات تو یہ کہ اپنی عمر کی وجہ سے چاچا کہلانے والے افتخار احمد نے ٹورنامنٹ کا سب سے لمبا چھکا بھی لگایا۔

آسٹریلیا کے میدان دیگر ممالک کے مقابلے میں کافی بڑے ہیں لیکن پاکستان کی اننگ کے 16 ویں اوور میں نگیدی کو افتخار احمد نے 106 میٹر لمبا چھکا مارا جو اب تک اس ایونٹ کا سب سے لمبا چھکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More