مداحوں کا بسوں میں جلوس ۔۔ آسٹریلیا میں میچ سے پہلے پاکستان جیسا ماحول کیسے بن گیا؟

ہماری ویب  |  Nov 03, 2022

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اہم میچ سے قبل آسٹریلیا میں پاکستانی شائقین نے بسوں میں جلوس نکال کر آسٹریلین سرزمین پر بھی پاکستان جیسا ماحول بنادیا۔

ایونٹ کے اہم مقابلے سے قبل پاکستانی مداح سڈنی میں سڑکوں پر بسوں میں جلوس نکال رہے ہیں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کے علاوہ ملی نغموں سے بھی لوگوں کا لہو گرما رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہوٹل کے باہر بھی مداحوں کی طرف سے شدید نعرے بازی کی گئی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مداح بس میں قومی ٹیم کی گاڑی کے ساتھ میدان میں پہنچے۔

یاد رہے کہ سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ آج ڈو اینڈ ڈائی میچ میں ٹکرائیں گے۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔

میچ میں پاکستان کی فتح اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے امکانات روشن رکھے گی اور شکست اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردے گی جب کہ جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

یہ بھی واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف ناقابل شکست ہونے کا اعزاز رکھتا ہے اور اگلے مرحلے تک جانے کے لیے اس کو اپنا یہ اعزاز برقرار رکھنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More