بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ سب کی توجہ حاصل کر گیا ہے، اور خاص کر پاکستانیوں کے لیے اس میچ نے میمز کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ورلڈکپ کے اس میچ میں بھارت کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے تھے، اس دوران بنگلادیشی بالنگ نے سب کی توجہ حاصل کی، جس نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب بنگلایشی بیٹنگ کے دوران بارش نے بھارتیوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، اور ڈک لوئس قانون کے تحت اب بنگلادیش کو 54 گیندوں پر 89 رنز بنانے تھے۔
تاہم اس دوران سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان امڈ آیا۔
ایک صارف نے اکشے کمار کی خوشی میں جھومتے ہوئے تصویر شئیر کی اور لکھا کہ اس وقت پاکستانی بارش کے لیے دعا کر رہے ہوں گے۔
جبکہ ایک اور میم میں ثقلین مشتاق کی تصویر موجود تھی جس پر لکھا تھا کہ ایک بار ایک لیجنڈ نے کہا تھا کہ یہ سب قدرت کا نظام ہے، لیکن ہم نے اس لیجنڈ کی بات کو سنجیدہ نہیں لیا۔
ایک صارف نے بی سی سی آئی کو مخاطب کر کے دلچسپ تبصرہ کیا کہ ہم ہے تو اب بارش کو خرید کر دکھاؤ، بی سی سی آئی۔
عامر خان کی فلم کے ڈائلاگ کو بھی میم میں شامل کیا گیا جس میں پاکستانی بنگلادیش سے کہہ رہے ہیں کہ ہماری عزت اب تمہارے ہاتھ میں ہے۔
ایک اور صارف نے امپائر کی تصویر پر ویرات کوہلی کا چہرا لگایا اور لکھا کہ نیا رول، اگر کوہلی وائٹ بال کی ڈیمانڈ کرے گا، تو امپائر کو لازمی کوہلی کی بات ماننی ہوگی۔
دلچسپ میمز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔