میچ جیت گیا مگر مشکل بڑھ گئی ۔۔ اگر بھارت ہار گیا تو پاکستان کے ساتھ کیا ہوگا؟

ہماری ویب  |  Oct 30, 2022

پاکستان، بھارت اور بنگلادیش کے آج کے ہونے والے میچز سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

خاص کر جنوبی ایشاء میں، کیونکہ آج بنگلادیش زمبابوے سے ٹکرایا، پاکستان نیدرلینڈز سے اور بھارت جنوبی افریقہ سے۔

اس سب میں پاکستان کے لیے صرف اپنا میچ ہی نہیں بلکہ تینوں میچ اہمیت کے حامل ہیں، کیونکہ رینکنگ میں اوپر آنے کے لیے پاکستان کو نیدرلینڈز کو ہرانا تھا، جو کہ پاکستان کامیاب رہا۔

اسی طرح بنگلادیش نے زمبابوے کو ہرانا تھا، جس کے بعد جنوبی افریقہ کو بھارت نے ہرانا، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جنوبی ایشیاء کے تینوں ممالک ایک دوسرے کی جیت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ کیونکہ اس وقت ٹیبل پوائنٹس کے مطابق پاکستان پانچویں نمبر پر ہے پوئنٹس بہتر بنانے کے لیے زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی شکست ضروری ہے۔ زمبابوے تیسرے نمبر پر اور جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

نیدرلینڈز نے پاکستان کو جیت کے لیے 91 رنز کا ہدف دیا تھا، جو کہ پاکستانی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، جبکہ 15 اوور پورے ہونے سے پہلے ہی میچ جیت لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More