لوگوں کو شرم آنی چاہیۓ انوشکا پر تنقید کرتے ہوۓ ، ویرات کوہلی کی کامیابی یا ناکامی میں انوشکا کا کردار

ہماری ویب  |  Oct 24, 2022

عام طور پر بر صغیر پاک و ہند میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کا گلیمر بھی شوبز کے لوگوں سے کم نہیں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کھلاڑيوں کو عوام میں اتنی ہی مقبولیت حاصل ہوتی ہے جتنی کہ کسی فلم کے ہیرو کو حاصل ہوتی ہے

صرف عوام ہی نہیں بلکہ خواص یا شو بز کی حسین ترین اداکارائيں بھی ان کے گلیمر سے متاثر ہوۓ بغیر نہیں رہتیں اسی وجہ سے آۓ دن کھلاڑيوں اور فلمی ہیروئين کے درمیاں ا‌فئيرز کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں مگر دونوں فریقین کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ ان خبروں کو میڈيا سے پوشیدہ رکھیں اس وجہ سے بار بار دونوں جانب سے تردید یں سامنے آتی رہتی ہیں

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی لو اسٹوری

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی لو اسٹوری اس حوالے سے کافی منفرد ہے کہ اس لو اسٹوری کو دونوں نے عوام کی نظروں سے چھپانے کی کوشش نہیں کی بلکہ ڈنکے کی چوٹ پر اس بات کا اعلان کیا کہ ہاں وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور انہیں ایک دوسرے کی پرواہ ہے

پہلی ملاقات

ان دونوں کی پہلی ملاقات سال 2013 میں شیمپو کے ایک کمرشل کے اشتہار کے دوران ہوئی جہاں پر ویرات کوہلی ایک شرمیلے نوجوان کے طور پر پہلی بار کسی ایڈ کی شوٹنگ میں گۓ تھے اور کافی گھبراۓ ہوۓ تھے جب کہ انوشکا شرما ہائي ہیل کے ساتھ انتہائی پر اعتماد نظر آئيں

یہیں سے دونوں کی دوستی کا آغاز ہوا جس کو انہوں نے پوشیدہ رکھنے کے بجاۓ سال 2014 میں اپنے تعلق کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا اور ہر ہر جگہ ایک دوسرے کے ساتھ نظر آنے لگے

انوشکا کے لیۓ ایسا تحفہ جو وائرل ہو گیا

سال 2014 میں جب ویرات کوہلی نے تیز رفتار ترین 6000 رن مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا اس وقت انہوں نے گراونڈ میں اپنے بیٹ کو کس کی اور اس کے بعد ایک فلائنگ کس کا تحفہ انوشکا کی طرف بھی روانہ کیا جس کو کیمرے کی آنکھ نے نہ صرف قید کر لیا بلکہ ہر طرف ویرات کے اس تحفے کے چرچے ہونے لگے

ویرات کی ناکامی اور انوشکا پر الزامات

ویرات اور انوشکا کی محبت کے اس سفر کو اس وقت نظر لگ گئی جب کہ وقت کے ساتھ ویرات کی کارکردگی خراب سے خراب ہوتی گئی اور کرکٹ شائقین نے ان کی اس خراب کارکردگی کا ذمہ دار انوشکا کو قرار دیا اور اس موقع پر سوشل میڈيا پر انوشکا کو کرکٹ شائقین کی جانب سے بے تحاشا تنقید کا نشانہ بنایا گیا

ویرات کوہلی چپ نہیں رہے

جس کے جواب میں ویرات کوہلی بھی چپ نہیں رہے اور بے ساختہ لوگوں سے اپنی سوشل میڈيا پوسٹ پر کہہ اٹھے کہ شرم آنی چاہیۓ لوگوں کو انوشکا پر تنقید کرتے ہوۓ انوشکا نے ہمیشہ ہمت دی ہے

خوابوں کی شادی

سال 2017 کا دسمبر اس حوالے سے اس جوڑے کے لیۓ بہت اہم رہا جب کہ انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا اور ان کی شادی کی مکمل تقریب نے سوشل میڈيا پر بہت اہم جگہ حاصل کی

محبت کا تحفہ اولاد سے بہتر کچھ نہیں

ان دونوں کی محبت کو اس وقت مذيد مضبوطی ملی جب کہ سال 2021 میں ان کو ان کی محبت کا خوبصورت تحفہ ایک گڑیا کی صورت میں ان کے بندھن کو مذید مضبوط کرنے کے لیۓ ملا

ورلڈ کپ کے میچ میں کامیابی کے بعد انوشکا کا پیغام

گزشتہ دنوں پاکستان اور انڈیا کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں انڈیا کے نام فتح کا سبب بننے والے ویرات کوہلی کو شاباشی دینے میں اس وقت بھی انوشکا پیچھے نہ رہیں اور میچ کے فورا بعد انہوں نے اپنے شوہر کے نام پیغام میں تحریر کیا کہ

ہماری بیٹی ابھی بہت چھوٹی ہے:

تم خوبصورتی کی انتہا ہو ،تم نے اس دیوالی کے موقع پر لوگوں کی خوشیوں کو ڈبل کر دیا تم بہترین انسان ہو تمھارا مضبوط ارادہ تمھیں حیرت انگیز بناتا ہےمیں نے اپنی زندگی کا بہترین ترین میچ دیکھا اگرچہ ہماری بیٹی ابھی بہت چھوٹی ہے اوراس بات کو نہیں سمجھ سکتی کہ اس کی ماں کیوں خوشی سے اچھل رہی ہے اور ناچ رہی ہے مگر ایک نہ ایک دن اس کو یہ ضرور سمجھ آجاۓ گا کہ اس کے باپ نے ایک طویل عرصے کی ناکامی کے بعد اپنی زندگی کی کامیاب ترین اننگ کھیلی مجھے تم پر فخر ہے اور تمھاری مضبوطی کی طرح میری محبت بھی تمھارے لیۓ بے تحاشا ہے محبت کرنے والا یہ جوڑا اور ان کی محبت جو ایک دوسرے کے لیۓ ہے ایک مثال ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More