سب میرے لیے دعا کریں ۔۔ عمر اکمل طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل، انہیں کیا ہوا ہے؟

ہماری ویب  |  Oct 24, 2022

پاکستان کے کرکٹر عمر اکمل کی طبعیت بگڑ گئی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عمر اکمل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں عمر اکمل اسپتال کے بیڈ پر لیتے ہوئے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ڈرپ بھی لگی ہے۔

عمر اکمل نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ فینز میرے لیے دعا کریں۔ عمر اکمل کے چاہنے والے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

طبیعت خراب ہونے کے حوالے سے عمر اکمل کی جانب سے ٹوئٹ میں کچھ نہیں بتایا گیا اور اس حوالے سے فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More