پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے پہللے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ شروعات ہی سے دلچسپ رہا تاہم سنسنی خیز مقابلے نے سب کو ٹی وی اسکرین کے سامنے سے اٹھنے نہیں دیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹینگ کرتے ہوئے 159 رنز کا ہدف دیا، جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان شروعات میں ہی آؤٹ ہو گئے، تاہم محمد رضوان، افتخار احمد سمیت بالرز نے ایک اچھا اسکور بھارت کو دیا۔
جبکہ پاکستانی بالرز نے کمال کا مظاہرہ کرتے ہوئے شروعات میں ہی بھارتی بالروں کو پویلین پہنچا دیا، جس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھنا شروع ہوا۔
ویراٹ اور ہاردک پانڈیا کی پارٹنر شپ نے میچ کو آگے بڑھایا، اگرچہ ایک وقت ایسا آیا جب پاکستان کے ہاتھ میں میچ تھا اور بھارت کے ہاتھ سے نکلتا جا رہا تھا، تاہم نواز کے اوور میں خوب رنز کھائے اور پھر حارث رؤف کے اوور میں بھی ویراٹ کوہلی خوب جم کر برسے۔
جس کے بعد بھارت کی جیت یقین تھی، 6 گیندوں پر 16 رنز درکار تھے، جس بھارت کو سنبھلنے کا موقع دیا اور پھر آخری اوور میں نواز کی دو وائٹ بالز نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور ایسے بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا۔