پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایک اچھے کھلاڑی ہونے کے ساتھ مذہب سے قریب رہنے والے انسان بھی ہیں جن کے دل میں اللہ اور اس کے پیغمبر کی محبت بے حد ہے۔
محمد رضوان کو دوران میچ دعائیں پڑھتے بھی دیکھا جا چکا ہے یہاں تک وہ پانی کے وفقے کے دوران گراؤنڈ میں ہی نماز کی ادائیگی بھی کرتے ہیں۔ ساتھ ہی جس ملک بڑے ٹور کے لیے جاتے ہیں وہاں کی مسجد میں خطبہ بھی دیا کرتے ہیں جو ان اسلام سے محبت ظاہر کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ شائقین کرکٹ کے دلوں میں ان کے لیے بہت زیادہ عزت ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹر محمد رضوان کی ایک ٹوئٹ وائرل ہو رہی ہے جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے جس میں دیکھا گیا کہ ان کی کرکٹ کی کٹ میں محمد کا نام درج ہے چونکہ ان کا پورا نام محمد رضوان مگر انہوں نے صرف محمد کا نام پرنٹ کروایا ہے۔
ٹوئٹر پر رضوان نے ’محمد ‘ نام کے ساتھ تیار کی گئی شرٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ بس اتنی سی خواہش ہے کہ تیرے نام سے جانا جاؤں۔
رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں حضرت محمدﷺ کا نام بھی درج کیا۔