سیلیکشن نہ ہونے پر بیٹے نے اپنی جان لے لی ۔۔ سابق پاکستانی کھلاڑی جوان بیٹے کے بچھڑنے پر افسردہ ہو گئے تھے

ہماری ویب  |  Oct 23, 2022

سوشل میڈیا پر مشہور کھلاڑیوں کے بچوں سے متعلق کئی ایسی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

انٹرنیشنل کھلاڑی کے بیٹے محمد زریاب نے سیلیکشن نہ ہونے پر اپنی ہی جان لے لی۔ واقعہ 2018 کا ہے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عام حنیف، جنہوں نے 1990 میں ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی، ان کے بیٹے کوچ کے ناروا سلوک پر دلبرداشتہ ہو گئے تھے۔

کراچی انڈر 19 میں محمد زریاب بہترین کارکردگی دکھا چکے تھے، تاہم چھوٹی سی انجری کے باعث محمد زریاب کو کوچ کی جانب سے گھر جانے کی ہدایت دی گئی۔ جس پر محمد زریاب نے یہاں تک کہا کہ یہ انجری اتنی بڑی نہیں ہے۔

والد عامر حنیف کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کا انڈر 19 میں سیلیکشن نہ ہونے پر دل ٹوٹ چکا تھا، میرے بیٹے پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ تمہاری عمر زیادہ ہے، جبکہ والد نے الزام بھی عائد کیا کہ کوچ کے رویے نے میرے بیٹے کو اس قدم کی جانب مجبور کیا۔ محمد زریاب سابق کھلاڑی کا بڑا بیٹا تھا اور کالج کا ہونہار طالب علم بھی۔

پاکستان میں عام طور پر تاثر یہ بھی ہے کہ انہی کھلاڑیوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، جو کہ پرچی کی بنا پر آتے ہیں، تاہم اس سب میں ایسے کئی کھلاڑی بھی موجود ہیں، جو کہ اپنے ٹیلنٹ کی بنا پر آئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More