ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 میں بڑی ٹیموں کے بڑے میچز کا میلہ آج سے لگ ہوچکا ہے جہاں شائقین کرکٹ کو ایک سے بڑھ کر ایک بہترین میچز دیکھنے کو ملیں گے۔
مختلف نجی ٹی وی چینلز پر کرکٹ کے پروگرامز کا آغاز بھی ہوچکا ہے جہاں ورلڈ سے متعلقہ میچز پر موجودہ اور سابق کھلاڑی اپنی ماہرانہ اور دلچسپ تجزیوں سے لوگوں کو انٹرٹین کریں گے۔
وہیں ایک نجی ٹی وی چینل پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم بطور مہمان مدعو ہوئے جہاں ان کا بابر اعظم سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی بس شکل ہی معصوم ہے۔ یہ بات انہوں نے پروگرام میں مزاحیہ طور پر کہی۔
پروگرام میں میزبان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے عماد وسیم نے شکوہ کیا کہ سلیکشن کے معاملے میں میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
عماد وسیم کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میری بیوی کو مجھ پر شک نہیں ہوتا۔قومی کر کٹر کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کوشش ہونی چاہیے کہ ورلڈ کپ جیتیں۔