ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا ۔۔۔ منٹوں میں میچ کا نقشہ بدلنے والے پاکستان اور بھارت کے 3، 3 بلے باز

ہماری ویب  |  Oct 21, 2022

پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز اتوار کو آسٹریلیا کے میدان میں ٹکرا کر کرینگے، حال ہی میں پاکستان نے ایشیا کپ میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا تھا۔ اس میچ کی خاص بات تھے آصف علی جو صرف چند گیندیں کھیل کرمنٹوں میں ہی میچ کا نقشہ بدل دیتے ہیں۔23 اکتوبر کو ہونے والے اس ٹاکرے میں دونوں ٹیموں کو کون کون سے 3 ہارڈ ہٹنگ بیٹرز کی خدمات حاصل ہیں آیئے دیکھتے ہیں۔

کے ایل راہول

بھارت کی ٹیم کو اس میگا ایونٹ میں کئی نامور بلے بازوں کی خدمات حاصل ہیں جن میں سے ایک کے ایل راہول بھی ہیں جوحالیہ ایشیا کپ میں 122اعشاریہ 22 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مخالفوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجاچکے ہیں۔

ہاردک پانڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیااپنی پرفارمنس سے مسلسل شائقین کو محظوظ کررہے ہیں اور کئی بار تن تنہا میچ کا پانسہ پلٹنے والے پانڈیا 148 کے اسٹرائیک ریٹس سے منٹوں میں میچ کا نتیجہ بدل سکتے ہیں۔

سوریا کمار یادو

ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں محمد رضوان کے بعد دوسرے نمبر پر موجود سوریا کمار یادو177کے اسٹرائیک ریٹس کے ساتھ بھی بیٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں اور منٹوں میں میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔

حیدر علی

3سال سے ڈومیسٹک مقابلوں میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے حیدر علی کی خدمات اس میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم کو حاصل ہیں۔حیدر علی 127 کے اسٹرائیک ریٹس سے آخری اوورز کی صرف چند گیندوں پرہار کو جیت میں بدل سکتے ہیں۔

فخر زمان

بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شاندار سنچری بناکر پاکستان میں کرکٹ کے افق چمکنے والا ستارہ فخر زمان پاکستان ٹیم میں واپس جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکا ہے اور فخر زمان 129اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ مخالف گیند بازوں کو تگنی کا ناچ نچاسکتے ہیں۔

آصف علی

اپنے مختصر سے انٹرنیشنل کیریئر میں تھوڑے سے رنز بنانے کے باوجود مخالف ٹیموں پر آصف علی کی دہشت ہی کافی ہے۔ پاکستان کو کئی مواقع پر ہارے ہوئے میچز میں فتح سے ہمکنار کروانے والے آصف علی 135 کے اسٹرائیک ریٹ سے دیکھتے ہی دیکھتے کسی بھی ٹیم کے پنجوں سے فتح چھین کر لاسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More