ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جہاں ٹیمیں پریکٹس کرتی دکھائی دے رہی ہیں وہیں پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک ایسی خبر آئی ہے جس نے سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی کھلاڑی شان مسعود کو سر کے سیدھی طرف گیند لگی جس سے وہ زمین پر گر پڑے۔
گیند لگنے کے بعد دیگر کھلاڑی بھی شان کو سنبھالنے پہنچ گئے، جبکہ طبی امداد کے لیے شان مسعود کو اسپتال بھی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شان مسعود زمین پر گرے ہیں، جبکہ کھلاڑی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔