ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نے جہاں دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کے جوش و جذبے کو بڑھا دیا ہے، وہیں پاکستان اور بھارت کے روایتی میچ کے لیے بھی سب پُر امید ہیں۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک منفرد پہلو کے بارے میں بتائیں گے۔
کرکٹ کی دنیا کا سب سے اہم اور بڑا میچ اتوار کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے جا رہا ہے۔
23 اکتوبر کو آسٹریلیا میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹ ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، تاہم اس سب میں ایک خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، بارش اس میچ کے درمیان خلل پیدا کر سکتی ہے۔
اگر بارش ہوتی ہے، تو کیا ہوگا؟ دونوں ٹیموں کے شائقین کا یہی سوال ہے، کہ اگر بارش نے میچ روک دیا یا ہونے ہی نہیں دیا تو کیا ہوگ؟
23 اکتوبر کو میلبرن میں بارش کا 70 فیصد امکان ہے، تاہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوگا، یعنی آسٹریلیا میں اُس وقت شام کے 7 بج رہے ہوں گے۔
اگر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نہ ہو سکا اور بارش نے اپنا جلوہ دکھایا تو آئی سی سی قوانین کے مطابق دونوں ٹیموں کو 1،1، پوائنٹ دیا جائے گا۔ لیکن میچ دوبارہ منعقد ہونے والا آپشن موجود نہیں۔
تاہم سیمی فائنل اور فائنل کے مقابلے ریزرو ہو سکتے ہیں۔ قوانین کے مطابق اگر میچ ہو گیا ہے اور کوئی ایک ٹیم جیت گئی ہے تو اس صورتحال میں جیتنے والی ٹیم کو دو پوائنٹس ملیں گے جبکہ ہارنے والی ٹیم کو کچھ نہیں۔
اگر میچ کے دوران بارش ہو گئی تو اس صورتحال میں آئی سی سی کے قانون ڈک ورتھ لوئس کے تحت فیصلہ کیا جائے گا۔ یعنی دوسری اننگز میں دوسری ٹیم کو کم از کم 5 اوورز کھیلنے ہوں گے۔
اس قانون کے مطابق ایک ریاضیاتی فارمولی کی بنا پر خراب لائٹنگ یا بارش کی صورتحال میں اوورز کے ازالے کے طور پر دوسری ٹیم کے لیے ہدف کا تعین کیا جاتا ہے۔