اکثر جب سوشل میڈیا پر آپ کی پسندیدہ شخصیت کی تصویر سامنے نظر آتی ہے تو آپ فوراً لائیک کا بٹن کلک کرتے ہیں اور جب اسی شخصیت کی ماضی کی کوئی یادگار تصویر دیکھ لیتے ہیں تو آپ ایک سے زائد بار اس تصویر کو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
ایک ایسی ہی مقبول شخصیت کی ماضی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو آپ کو حیران کر دے گی۔ آپ تصویر اوپر ملاحظہ کرسکتے ہیں اورجس میں ایک جانی مانی شخصیت ایک مختلف انداز میں نظر آرہی ہے۔
بہت سے لوگ تو انہیں پہچان نہیں پا رہے ہوں گے مگر شاید ان کے چاہنے والے مداح پہچاننے میں کامیاب ہوگئے ہوں۔
تو بتایئے اس تصویر میں موجود یہ شخص کونسی مقبول پاکستانی شخصیت ہے؟ غور سے تصویر کو دیکھیں اور جواب دیجیے۔
مذکورہ تصویر پاکستانی ٹیم کے سابق کرکٹر اور موجودہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجہ کی ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رمیز راجہ مشہور فلمی ہیرو ریمبو کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔
یہ تصویر اسپورٹس پیجز پر بھرپور وائرل ہو رہی ہے۔ ان کے چاہنے والے بھی یہ تصویر دیکھ کر کافی حیران ہو رہی ہے اور انہیں یقین نہیں آرہا کہ واقعی رمیز راجہ ہی ہیں۔