پاکستان اور انڈیا کے میچ کے وقت سب کچھ رک جائے گا۔۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر دی راک جانسن نے پاک بھارت میچ سے متعلق کیا پیشن گوئی کردی؟

ہماری ویب  |  Oct 19, 2022

ہالی ووڈ کے مقبول اداکار اور سابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ڈوین جانسن بھی پاک بھارت میچ کے لیے پر جوش ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے خصوصی پیغام شئیر کیا ہے جو بہت مشہور ہو رہا ہے۔

ڈوین جانسن نے اپنی نئی فلم ’ بلیک ایڈم ‘ کے پروموشنل ایونٹ کے دوران پاک بھارت ٹاکرے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس پروموشنل ایونٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو میں ڈوین دی راک جانسن یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ جب دنیا کے بہترین حریف ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے تو دنیا تھم ہوجائے گی، یہ صورتحال ایک کرکٹ میچ سے بالاتر ہے اور یہ وقت پاکستان اور بھارت کے مقابلے کا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’یہ دنیا کا عظیم مقابلہ ہے۔ ڈوین جانسن کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شائقین کرکٹ بھی دی راک کو سوشل میڈیا پر فالو کر رہے ہیں اور سراہ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More