پروگرام چھوڑ کر یہ سب کیا ہونے لگا؟ سابق پاکستانی کھلاڑیوں کی ڈاکٹر کے سوٹ میں تصویر وائرل

ہماری ویب  |  Oct 19, 2022

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا آغاز ہوچکا ہے جس کا بخار ہر شائقین کرکٹ کے سروں پر سوار ہے۔ قومی کھلاڑی سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑی بھی میدان میں چھکے چوکے لگانے اور وکٹیں لینے کو تیار ہیں۔

وہیں ورلڈ کپ میچز کے آغاز سے ہی اسپورٹس چینل پر سابق پاکستانی کھلاڑی بھی اپنے ماہرانہ تجزیوں سے گھر بیٹھے لوگوں کو محظوظ کریں گے۔ جیسا کہ اس تصویر نے لوگوں کے ذہنوں میں سوال اور ایک دلچسپی پیدا کردی ہے۔

سابق پاکستانی مایہ ناز کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے اپنے آفیشل فیسبک اکاؤنٹ پر پروگرام کے پینل سے ایک تصویر شئیر کی جس میں پینل میں شامل کھلاڑی ڈاکٹر کے سوٹ میں موجود ہیں۔

تصویر میں وسیم اکرم کے علاوہ مصباح الحق ، شعیب ملک، وقار یونس اور پروگرام کے میزبان فخرِ عالم بھی ہیں جو گلاسز پہنے اسٹائلش انداز میں کھڑے ہیں۔

شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں یہ سوال گونج رہا ہے کہ پروگرام میں آخر یہ سب کیا ہورہا ہے جو یہ سب ڈاکٹر کٹ زیب تن کیئے ہوئے ہیں۔

وسیم اکرم نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ چینل پر کیا چل رہا ہے؟

مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے لیکن اس کی حقیقت کیا ہے آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More