شاہینوں نے افغانستان کے چھکے چھڑا دیے ۔ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کھیلے جانے والے دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعطم نے ٹاس جیتنے کا فیصلہ کیا تو باؤلرز کے کپتان کے اس فیصلے کو سچ کر دکھایا۔
ہوا کچھ یوں کہ شاہین آفریدی نے جاندار باؤلنگ کرتے ہوئے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر افغان کھلاڑی رحمان اللہ گرباز کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا یہی نہیں اس کے بعد حضرت اللہ ززئی کو صرف 9 رنز پر چلتا کیا۔ اس خطرناک گیند بازی نے تو افغانستان کو دن میں تارے دیکھا دیے۔ شاہین کا ساتھ حارث رؤف نے دیا۔
حارث نے 7 رنز پر دروش کو آؤٹ کیا اور اگلے آنے والے بلے باز کو بھی چلتا کیا یوں حارث نے بھی 2 وکٹیں جبکہ نواز اور شاداب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اسی بہترین گیند بازی کی وجہ سےافغانستان 154 رنز ہی بنا سکا، اب ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ اور اس وقت گراؤند میں اوپنر محمد رضوان اور بابر اعظم موجود ہیں۔