آسٹریلیا میں بھارتی کپتان سنیل گواسکر کی پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات۔۔ بابر اعظم کو تحفے میں انہوں نے کیا دیا؟

ہماری ویب  |  Oct 17, 2022

پاکستانی ٹیم اس وقت آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے موجود ہے جہاں ان کی دوسری ٹیمز کے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات ہو رہی ہے۔

وہیں کرکٹ کے لیجنڈز کھلاڑی کی بھی آسٹریلیا آمد کا سلسلہ جاری ہے جنہیں ورلڈ کپ میں خاص طور پر کمینٹری کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

بھارتی سابق کپتان سنیل گواسکر بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جہاں ان کی برسبین میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

سنیل گواسکر کی قومی کھلاڑیوں سے ملاقات ایک ڈنر پر ہوئی جس میں پاکستان ٹیم منجمنٹ کے ارکان بھی شامل تھے۔

اس موقع پر قومی کھلاڑیوں نے سابق بھارتی لیجنڈ کے ساتھ تصاویر بھی کھینچوائیں جبکہ سنیل گواسکر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اپنی کیپ تحفے میں پیش کی، کپتان بابر اعظم لیجنڈ سابق بھارتی کپتان سے کیپ لے کر خوش ہو گئے۔

سنیل گواسکر نے کیپ دینے کے ساتھ اپنا آٹو گراف بھی بابر اعظم کو دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More