ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ جلد شروع ہونے والا ہے اور تمام کرکٹ شائقین کی نظریں ٹکی ہیں کھلاڑیوں پر کہ کب وہ ورلڈ کپ جیت کر لاتے ہیں۔ اس وقت مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں۔ اس لئے آج ہم آپ کو بتائیں گے آپ کے پسندیدہ کھلاڑی محمد رضوان کے بارے میں چند دلچسپ باتیں۔
شرٹ پر صرف محمد لکھوایا
عام طور پر میچ کے دوران پہنے جانے والی شرٹ پر کھلاڑی اپنا نام لکھواتے ہیں تاکہ کھیل کے دوران پہچاننے میں آسانی ہو لیکن محمد رضوان نے اس بار اپنی شرٹ پر صرف محمد لکھوایا ہے۔
محمد رضوان کی کیپ پر کیا لکھا ہے؟
بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ محمد رضوان کے کیپ کی دھاریوں پر انگریزی کا ایک حرف لکھا ہوا ہے۔ سیاست ڈاٹ کام کے مطابق یہ ان کی اہلیہ کے نام کا پہلا لفظ ہے جو ان کی کیپ پر ہمیشہ لکھا ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا کے مطابق محمد رضوان پختون ہیں اور ان کی شادی اپنی کزن سے ہوئی ہے لیکن خاندانی اصولوں کے مطابق وہ اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے دور ہی رکھتے ہیں۔