دنیا بھر کے فٹبال شائقین شدت سے فیفا ورلڈ کپ 2011کے منتظر ہیں جو کہ 20 نومبر سے شروع ہنے والا ہے۔ اس وقت مختلف ممالک میں ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کی جارہی ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو اس سنہری ٹرافی کے بارے میں کچھ ایسی دلچسپ باتیں بتائیں گے جن کے بارے میں آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 کی ٹرافی اٹلی کے شہر میلان کی کمپنی چی ڈی ای پیرتونی نے تیار کی ہے۔ اس سے پہلے 2018 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی بھی اسی کمپنی نے تیار کی تھی۔ ٹرافی کس طرح تیار کی جاتی ہے یہ جاننے کے لئے ویڈیو دیکھیے۔
ٹرافی ہاتھ سے بنائی جاتی ہے
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پوری ٹرافی ہاتھ سے بنائی جاتی ہے۔ اس میں گھسائی سے لے کر سونے کا پانی چڑھانے اور نقش و نگار کا کام کرنے کے لئے بھی ہاتھوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ہزاروں کلو سونا
فیفا ورلڈ کپ ٹرافی 2022 کی لمبائی 36.5 سینٹی میٹر ہے۔ اس ٹرافی کی تیاری میں 18 قیراط کا 6 ہزار 175 کلو گرام سونا شامل کیا گیا ہے۔
ٹرافی بنانے والی کمپنی کے مالک نے کیا کہا؟
ٹرافی تیار کرنے والے کمپنی کے پروڈکشن مینیجر کا کہنا ہے کہ جیتنے والی ٹیم جب ہماری بنائی ٹرافی استعمال کرتی ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سال کون سی خوش نصیب ٹیم یہ ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔