پاکستانی ٹیم نے تین ملکی سیریز جیت لی اور اس کی خوشی منانے کا انداز اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے نیوزی لینڈ جیسی بری ٹیم کو ہرانے پر تمام کھلاڑیوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں، اس جیت کے بعد یوں لگتا ہے کہ جیسے ٹیم اب پوری طرح تیار ہے آسٹریلیا میں ہونے وا لی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے۔
بہر حال جب ٹرافی لینے کیلئے کپتان بابر تشریف لائے اور میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے رہے تو شاداب خان اور محمد رضوان انہیں پیچھے کھڑے تنگ کرتے رہے تاہم ٹرافی لینے کے بعد پوری ٹیم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، خوشی میں شور شرابا بھی کرتے رہے۔
اس عصاب شکن مقابلے میں پاکستان کو جیت دلوانے والے 2 کھلاڑی ہیں جن کا نام حیدر علی اور محمد نواز ہیں ۔ محمد نواز کو بہترین کاکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔
جبکہ 164 رنز کا ہدف مکمل کرنے کیلئے اوپنر محمد رضوان اور کپتان بابراعظم نے ایک اچھا اسٹارٹ ٹیم کو دیا البتہ رضوان 34 رنز بان کر سوڈھی کا شکار ہوئے اور بابر 15 رنز بنا کر بریس ویل کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اسی طرح حیدر نے15 گیندوں پر 31 رنز اور نواز نے 22 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔