بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کے نام سے کون واقف نہیں۔ اپنی بہترین باؤلنگ سے وہ صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔ عرفان پٹھان جب بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر آتے ہیں وہ مکمل حجاب میں نظر آتی ہیں البتہ بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ عرفان پٹھان کی اہلیہ صفا بیگ ماضی میں مشہور ماڈل رہ چکی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ عرفان پٹھان کی اہلیہ کے بارے میں چند دلچسپ باتیں۔
مشہور ماڈل اور صحافی
صفا بیگ کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ جہاں وہ جدہ میں پیدا ہوئی اور وہیں اپنی تعلیم مکمل کر کے ماڈلنگ کو بطور کیریئر اپنایا۔ صفا کے والد مشہور کاروباری شخصیت مرزا فاروق بیگ ہیں۔ صفا کئی بین الاقوامی میگزین کے لئے ماڈلنگ کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ صحافت میں بھی طبع آزمائی کرچکی ہیں۔ جس وقت ان کی شادی عرفان پٹھان سے ہوئی اس وقت ہو پی آر ایجنسی میں ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر تھیں۔
حجاب کی خواہش
اس وقت بھی صفا بطور نیل آرٹسٹ کام کرتی ہیں۔ فلکر پر ان کا اس حوالے سے اکاؤنٹ بھی موجود ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صفا نے عرفان سے شادی کے بعد حجاب لینا شروع کردیا اور جب ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ سے یہی خواہش تھی کہ وہ مکمل حجاب کریں اس لئے شادی کے بعد شوہر نے ان کے جذبے کا احترام کیا اور آج وہ ایک ٹاپ کی ماڈل اور وورکنگ وومن کی زندگی چھوڑ کر گھریلو خاتون بن چکی ہیں۔
عرفان پٹھان اور صفا کے دو بیٹے عمران خان پٹھان اور سلیمان خان پٹھان ہیں۔