ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 سے پہلے ہی کرکٹ کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
اس حوالے سے خود کھلاڑی بھی ٹیموں کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں اور اپنا تبصرہ دے رہے ہیں۔
ویس انڈین کھلاڑی کرس گیل نے بھی ورلڈ کپ سے پہلے کون سی ٹیم ورلڈ جیتے گی، اور ساری ٹیموں کو دھول چٹائے گی یا پھر کون سی ٹیم سب سے زیادہ طاقتور ہے؟ بتا دیا ہے۔
کرس گیل جو کہ ویسٹ انڈین ٹیم کے جارحانہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، اس بار ورلڈ کپ کھیلتے نظر تو نہیں آئیں گے اپنی پیشن گوئیوں اور دلچسپ باتوں سے سب کو حیران کر دیں گے۔
کھلاڑی کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہماری ٹیم خطرناک ٹیم ہے، ساری چیزیں ہمارے حق میں ہوں گی۔ ہمارے خطرناک کھلاڑی کسی بھی ٹیم کے پُرخنچے اڑانے کو تیار ہیں۔