کاش میں نے سینٹورس مال نہ جلایا ہوتا۔۔واقعے سے پہلے سینٹورس مال کی جلنے کی تصاویر بنانے والا شخص کون نکلا؟ اہم انکشاف ہوگیا

ہماری ویب  |  Oct 11, 2022

گزشتہ دنوں اسلام آباد کا سب سے بڑا اور عالیشان مال سینٹورس شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی جس پر بہت بار کوشش کر کے قابو پایا گیا۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہےکہ انھیں لمحات میں ایک آرٹسٹ کی ایسی حیرت انگیز تصاویر بھی سامنے آرہی ہیں جن میں تقریباً ڈیڑھ ماہ پہلےانھوں نے اتفاقیہ طور پرسینٹورس مال کو جلتا ہوا دکھایا تھا۔

لوگ مجھے بددعائیں دے رہے ہیں

آرٹسٹ سید صائم نے کچھ دنوں پہلے بوریت میں ایسی تصاویر بنا ڈالیں جس میں سینٹورس مال کو جلتا دکھایا گیا تھا۔ یہ تصویر انھوں نے فوٹو شاپ کی مدد سے بنائی تھیں جس کے چند دن بعد ہی 9 اکتوبر کو مال میں حقیقتاً آگ بھڑک اٹھی۔

میں نے یونیورسٹی بھی جلائی تھی

سید صائم اس عجیب و غریب اتفاق کو سال کی سب سے خوفناک چیز قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ ان کی تصاویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انھیں بد دعائیں دے رہے ہیں جیسے کہ یہ سب ان کی وجہ سے ہوا ہو۔ صائم نے مزید کہا کہ انھوں نے اپنی یونیورسٹی کی جلتی ہوئی تصاویر بھی بنائی تھیں اور اب انھیں ڈر لگ رہا ہے کہ ان کی یونیورسٹی کا بھی یہی حال نہ ہوجائے جو کہ مال کا ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More